دہشت گرد تنظیم داعش کی عراق اور شام کے مختلف شہروں میں پیش قدمی

شام اور عراق کے مختلف علاقوں پر قابض دہشت گرد تنظیم داعش کے جہادیوں کی ایک بڑی تعداد نے مشرقی شام میں ملکی فضائیہ کی ایک بڑی ایئر بیس پر حملہ کر دیا۔ دہشت گرد تنظیم داعش نے یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی فہرست میں شامل اور اور دو ہزار سالہ قدیم اپلیرا شہر پر قبضہ کرلیا ہے

277844
دہشت گرد تنظیم داعش کی عراق اور شام  کے مختلف شہروں میں پیش قدمی

دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق کے شہر رامدی اور شام کے شہر پالمیرا پر قبضہ کرنے کے لیے اپنی جدو جہد کو تیز کردیا ہے۔
شام اور عراق کے مختلف علاقوں پر قابض دہشت گرد تنظیم داعش کے جہادیوں کی ایک بڑی تعداد نے مشرقی شام میں ملکی فضائیہ کی ایک بڑی ایئر بیس پر حملہ کر دیا۔
دہشت گرد تنظیم داعش نے یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی فہرست میں شامل اور اور دو ہزار سالہ قدیم اپلیرا شہر پر قبضہ کرلیا ہے۔
اس موقع پر خونریز لڑائی میں بے شمار افرا ہلاک ہوگئے ہیں۔
در یں اثنا دیر الزور کا صوبہ زیادہ دہشت گرد تنظیم داعش کے جہادیوں کے قبضے میں ہے۔
شام اور عراق میں اس سال جون میں نام نہاد خلافت کے قیام کا اعلان کرنے والی سنی عسکریت پسند دہشت گرد تنظیم داعش کو شام کے جن علاقوں پر کنٹرول حاصل ہے، ان میں سے الرقہ کواس نے اپنا دارالخلافہ قرار دے رکھا ہے۔ تیل کی دولت سے مالا مال دیر الزور کا صوبہ الرقہ اور شام کے عراق کے ساتھ سرحدی علاقے کے درمیان واقع ہے۔
دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب واقع رامادی کی جانب بھی اپنی پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔
رامادی پر دہشت گرد تنظیم داعش قبضہ کرنے کی صورت میں دہشت گرد تنظیم داعش دارالحکومت کے قریب پہنچنے میں کامیاب ہو جائےگی۔
دریں اثنا متحدہ امریکہ کی جانب سے کی جانے والی ایک کاروائی کے دوران دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک بڑے لیڈر کو ہلاک کردیا گیا ہے اور اس کی اہلیہ کو گرفتار کرتے ہوئے دارالحکومت منتقل کردیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں