یمن میں پانچ روز کے لیے فائر بندی

یمن میں سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی قوتوں نے 48 دن تک جاری فضائی حملوں کے بعد فائر بندی پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے ۔

272952
یمن میں پانچ روز کے لیے فائر  بندی


یمن میں سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی قوتوں نے 48 دن تک جاری فضائی حملوں کے بعد فائر بندی پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے ۔
فائر بندی کے معاہدے کو حوثیوں اورمعزول صدر عبداللہ صالح کے حامیوں سمیت تمام فریقوں نے قبول کر لیا ہے ۔اس معاہدے پر کل رات گیارہ بجے سے عمل درآمد شروع ہو گیا ہے ۔
فائر بندی پر عمل درآمد سے نصف گھنٹہ قبل اتحادی قوتوں کے طیاروں نے عیب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ۔ دریں اثناء ایران نے 60 ہزار افراد کے لیے امدادی سامان سے لدے ہوئے ایک بحری جہاز کو یمن روانہ کر دیا ہے ۔یہ امدادی سامان ایک ہفتے کے بعد خدادے بندرگاہ پر پہنچ جائے گا ۔امریکی فوجی حکام نے ایران کے امدادی سامان سے لدے ہوئے بحری جہاز کی جنگی جہازوں کیساتھ یمن بھیجنے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے اس امداد کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں یمن بھیجنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں