امریکہ کا قبرص مذاکرات کے دوبارہ آغاز پر اظہار مسرت

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اور قبرصی یونانی انتظامیہ کیطرف سے قبرص مذاکرات کو 15 مئی سے دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر امریکہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

272968
امریکہ کا قبرص مذاکرات کے دوبارہ آغاز پر اظہار مسرت


امریکہ نے قبرص مذاکرات کے دوبارہ آغاز پر مسرت کا اظہارکیا ہے ۔
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اور قبرصی یونانی انتظامیہ کیطرف سے قبرص مذاکرات کو 15 مئی سے دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر امریکہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔وائٹ ہاوس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان برنارڈٹ میہان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا ادارہ مسئلہ قبرص کے حل کےعمل کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور ہر ممکنہ امداد کے لیے تیار ہے ۔انھوں نے یاد دھانی کروائی کہ اقوام متحدہ قبرص میں قلیل مدت میں دو قومی اور دو علاقائی فیڈریشن کے قیام اور پائیدار حل کے لیے طرفین کی بھر پور حمایت کرتا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں