ایران کیساتھ آسٹریا میں ایٹمی مذاکرات کا آغاز

ایران اور مغربی ممالک کے درمیان گذشتہ ماہ طے پانے والے ایٹمی معاہدے کے قطعی متن کی تیاری کا کام ویانا میں شروع ہو گیا ہے ۔

271467
ایران کیساتھ آسٹریا میں ایٹمی مذاکرات کا آغاز

ایران اور مغربی ممالک کے درمیان گذشتہ ماہ طے پانے والے ایٹمی معاہدے کے قطعی متن کی تیاری کا کام ویانا میں شروع ہو گیا ہے ۔
اس معاہدے کو 30 جون تک پایہ تکمیل تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عارقچی نے کہا ہے کہ 5+1 گروپ کیساتھ ابھی تک بعض معاملات میں اختلافات موجود ہیں لیکن یکم جولائی تک حتمی معاہدہ طے کیا جا سکتا ہے ۔ایران پابندیوں کو مکمل طور پر ختم کروانے کا خواہشمند ہے جبکہ 5+1 گروپ کے ممالک ایران کیطرف سے ایٹمی سرگرمیوں کو مکمل طور پر پر امن مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر زور دے رہے ہیں ۔ توقع ہے کہ ان مذاکرات کو 15 مئی تک جاری رکھا جائے گا ۔
یاد رہے کہ ایران اور5+1 گروپ کیساتھ 2 اپریل 2015 میں لوزان شہر مصالحت ہوئی تھی اور 30 جون تک حتمی معاہدہ طے کرنے پر اتفاق رائے ہوا تھا ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں