یمن میں عارضی جنگ بندی پر عمل درآمد شروع

یمن میں متحارب فریقین آج سے پانچ روزہ عارضی جنگ بندی پر عمل درآمد شروع کر رہے ہیں ۔

271684
یمن میں عارضی جنگ بندی پر عمل درآمد شروع

یمن میں متحارب فریقین آج سے پانچ روزہ عارضی جنگ بندی پر عمل درآمد شروع کر رہے ہیں ۔ اس جنگ بندی کا مقصد ملک میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ضروری امدای سامان فراہم کرنا ہے۔
اگرچہ سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد، حوثی باغیوں اور فوج نے جنگ بندی پر عمل کا وعدہ کیا ہے لیکن اس پر عملدرآمد کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی کیونکہ کل تک طرفین کے درمیان سخت جھڑپیں جاری تھیں ۔جنگ بندی شروع ہونے سے قبل اقوامِ متحدہ کی امدادی امور کی سربراہ ایموس نے فریقین سے تشدد روکنے کی اپیل کی تاکہ شہریوں کو خوردنی اشیاء ، طبی سہولیات ،صاف پانی کی فراہمی اور لوگوں کی محفوظ مقامات تک منتقلی ممکن بنائی جا سکے۔
دریں اثناءاقوامِ متحدہ نے یمن جنگ میں 1400 سے زائد افرادکے ہلاک ہو جانے کا اعلان کیا ہے ۔اس جنگ میں حوثی باغی ملوث ہیں جنہوں نے ماہ ستمبر میں دارالحکومت صنعا کا کنٹرول سنبھال لیا تھا اور پھر جنوب کی طرف پیش قدمی شروع کر دی تھی ۔ اس صورتحال کی بنا پر صدر عبدالربو منصور ہادی سعودی عرب فرار ہو گئے تھے۔ سعودی عرب اور اس کے حامیوں نے اس سال مارچ کے آخر میں صدر ہادی کی درخواست پر حوثیوں کے خلاف فضائی حملے شروع کیے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں