سعودی شاہ کی سربراہی اجلاس میں شرکت سے معذرت

وزیرِ خارجہ عادل بن الجبیر نے کہا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز خلیجی ممالک کے اجلاس کی ٹائمنگ کی وجہ شرکت نہیں کر سکیں گے ۔

269713
سعودی شاہ  کی سربراہی اجلاس میں شرکت سے معذرت

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل بن الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان بِن عبدالعزیز نے امریکہ کے صدر براک اوباما کی میزبانی میں آئندہ جمعرات کو ہونے والے خلیجی ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ وزیرِ خارجہ عادل بن الجبیر نے کہا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز خلیجی ممالک کے اجلاس کی ٹائمنگ کی وجہ شرکت نہیں کر سکیں گے ۔اس اہم اجلاس میں ان کی جگہ ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف شرکت کریں گے۔ ان کے ساتھ نائب ولی عہد اور وزیرِ داخلہ بھی موجود ہوں گے۔اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے اعلان کے بعد ان کی صدر اباما کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں طے شدہ ملاقات بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
اس سربراہی اجلاس کا آغاز بدھ کو خلیجی تعاون کونسل کے وفود کی صدر اوباما کیساتھ وائٹ ہاؤس میں سے ملاقات سے ہو گا ۔ بعد میں خلیجی ممالک کے رہنما کمیپ ڈیویڈ جائیں گے جہاں وہ صدر اباما سے بات چیت کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان ایرک شلٹز نے کہا ہے کہ اس اجلاس میں خلیجی ممالک کے ساتھ سلامتی کے معاملات میں بڑھتےہوئے تعاون ، عراق، شام، لیبیا اور یمن کے تنازعات سے متعلق مشترکہ لائحہ عمل اورایران کےجوہری پروگرام کے متعلق جاری مذاکرات کا جائزہ لیا جائے گا ۔
۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں