صنعاء انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی رن وے پر فائرنگ

سعودی عرب کی زیر قیادت کولیشن فورسز نے ایک ایرانی طیارے کو لینڈنگ کرنے سے روکنے کے لئے صنعاء انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی رن وے پر فائرنگ کی

254508
صنعاء انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی رن وے پر فائرنگ

یمن میں ایرانی حمایت کے ساتھ حوثیوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے۔

سعودی عرب کی زیر قیادت کولیشن فورسز نے ایک ایرانی طیارے کو لینڈنگ کرنے سے روکنے کے لئے صنعاء انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی رن وے پر فائرنگ کی۔
کولیشن فورسز کے ترجمان کے مطابق طیارہ لینڈنگ نہیں کر سکا اور واپس ایران لوٹ گیا ہے۔
فائرنگ کے دوران رن وے پر موجود ایک تجارتی طیارے پر بھی فائر لگا جس کے نتیجے میں طیارہ جل گیا۔
واضح رہے کہ یمن میں سعودی عرب کی زیر قیادت کولیشن فورسز کے حوثیوں کے خلاف فضائی آپریشن کے آغاز کی تاریخ سے یعنی 26 مارچ سے صنعاء کو نو فلائی زون اعلان کیا گیا ہے۔
آپریشن 21 اپریل کو ختم ہوا اور آپریشن کے خاتمے پر کہا گیا تھا کہ یمنی عوام کے لئے اب "امید کی طرف واپسی " کا آپریشن شروع ہو گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں