یمن کی سرحدوں پر ایک سعودی فرجی ہلاک

سعودی عرب کی قیادت میں کوالیشن قوتوں نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ کوالیشن قوتوں کے طیاروں نے دارالحکومت صنعاء میں حوثیوں کے محاذ کو نشانہ بنایا ہے تو اسی دوران دھیلا اور قطبہ کے علاقوں پر بمباری بھی کی ہے۔ عدن اور تائز کے علاقے میں شدید جھڑپیں ہونے کی اطلاع ملی ہے

253887
یمن کی سرحدوں پر ایک سعودی فرجی ہلاک

یمن کی سرحدوں پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک سعودی فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔
سعودی عرب کی قیادت میں کوالیشن قوتوں نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
کوالیشن قوتوں کے طیاروں نے دارالحکومت صنعاء میں حوثیوں کے محاذ کو نشانہ بنایا ہے تو اسی دوران دھیلا اور قطبہ کے علاقوں پر بمباری بھی کی ہے۔
عدن اور تائز کے علاقے میں شدید جھڑپیں ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
تائز میں سنی فرقے سے تعلق رکھنے والے اور صدر مملکت ہادی منصور کی حامی قوتوں نے حوثیوں کے قبضے میں موجود کئی ایک علاقوں کو آزاد کروالیا ہے۔
عدن میں انسانی امداد لے جانے والے ٹروکں کو رکوانے والے حوثوں نے شہر کے ہسپتال پر قبضہ کرلیا ہے۔
کوالیشن قوتوں کے جنگی طیاروں نے حوثیوں کو ملنے والی امداد کو روکنے کے لیے یمن کے بدرگاہوں کے قریب تمام بحری جہازوں کو روکا ہوا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں