اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 20 فلسطینی زخمی

فلسطین میں سرحدی چوکی پر ایک فلسطینی کو ہلاک کرنے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہو گئے

250554
اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 20 فلسطینی زخمی

فلسطین میں سرحدی چوکی پر ایک فلسطینی کو ہلاک کرنے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مشرقی بیت المقدس کے علاقے الطور میں مظاہرین کے خلاف مداخلت کرنے پر مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔
جھڑپ میں فوجیوں نے ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔
اس کے جواب میں فلسطینیوں نے فوجیوں پر پتھراؤ کیا اور کوڑے دانوں کو جلا کر سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کیں۔
واقعات میں ربڑ کی گولیاں لگنے سے 20 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ایک کثیر تعداد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں