اسرائیل نے جنوبی افریقی وزیر کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا

ایشیا ۔افریقہ اجلاس کے تحت جکارتہ میں موجود فلسطینی وزیر خارجہ ریاض الملاکی نے زیمانڈ کے ساتھ ایک مشترکہ بیان دیتےہوئے کہا کہ اسرائیل نے جناب زیمانڈ کے دورہ فلسطین کو روکنے کا جو فیصلہ کیاہے وہ سراسر نسل پرستی کا کھلا ثبوت ہے

249173
اسرائیل نے جنوبی افریقی وزیر کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا

معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے جنوبی افریقہ کے وزیر تعلیم بلیڈ زیمانڈ کو فلسطین جانےکےلیے ویزہ نہیں دیا ۔
ایشیا ۔افریقہ اجلاس کے تحت جکارتہ میں موجود فلسطینی وزیر خارجہ ریاض الملاکی نے زیمانڈ کے ساتھ ایک مشترکہ بیان دیتےہوئے کہا کہ اسرائیل نے جناب زیمانڈ کے دورہ فلسطین کو روکنے کا جو فیصلہ کیاہے وہ سراسر نسل پرستی کا کھلا ثبوت ہے ۔
زیمانڈ نے بھی اس موقع پر کہا کہ اسرائیل ،فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور آزادی کے مطالبات کی آواز کو اپنی ہٹ دھرمی سے دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔
اس حوالے سے اسرائیلی حکومت نے تا حال کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
مزید بر آں، القدس میں الزائم نامی چیک پوسٹ کے قریب ایک پولیس اہلکار پر چاقو سے وار کرنے والے سولہ سالہ فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں