یمن میں فضائی حملہ جاری ہوئے چوتھا دن

سعودی عرب کی زیر قیادت کولیشن " پُر عزم طوفان" کے نام سے یمن کے حوثیوں کے خلا ف فضائی آپریشن کو شروع ہوئے آج چوتھا دن ہو گیا

286418
یمن میں فضائی حملہ جاری ہوئے چوتھا دن

یمن میں فضائی حملہ۔۔۔

سعودی عرب کی زیر قیادت کولیشن " پُر عزم طوفان" کے نام سے یمن کے حوثیوں کے خلا ف فضائی آپریشن کو شروع ہوئے آج چوتھا دن ہو گیا ہے۔
آپریشن میں صنعاء ائیر پورٹ کو نشانہ بنایا گیا جس میں 15 حوثیوں عسکریت پسندوں کو ہلاک کئے جانے اور حوثیوں کے پاس موجود سکڈ میزائلوں کو بھی نشانہ بنائے جانے کی اطلاع دی گئی ہے۔
سعودی عرب کے فوجی حکام نے کہا ہے کہ سیٹلائٹ تصاویر سے پتا چلتا ہے کہ حوثیوں کے پاس کثیر تعداد میں سکڈ میزائل موجود ہیں اور ملک کے شمالی علاقوں میں درمیانی مسافت کے میزائلوں کو بھی نصب کیا گیا ہے۔
فضائی حملوں میں اس وقت تک 68 افراد ہلاک اور 452 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
صدر حادی سے منسلک فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپیں عدن اور شبوا کے شہروں میں شدت اختیار کر گئی ہیں۔
صدر حادی سے منسلک یونٹوں نے دوبارہ عدن ائیر پورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
اس کے علاوہ عدن میں فوج کے ایک بڑے اسلحہ ڈپو میں دھماکے کی اور اس کے نتیجے میں کثیر تعداد میں افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے۔
فضائی حملے پوری رفتار سے جاری ہیں اور بّری آپریشن بھی ایجنڈے پر ہے۔
خلیجی ممالک حوثیوں کے علاقے کے لئے سنجیدہ سطح پر خطرہ ہونے کے موضوع پر متفق ہیں۔
مصر کے شرم الشیخ شہر میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں عرب سربراہوں نے حوثیوں کے فوری طور پر اسلحہ پھینکنے اور زیر کنٹرول علاقوں کو ترک کرنے کا مطالبہ کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے شاہ سلیمان نے کہا ہے کہ مکمل طور پر امن اور سکیورٹی کی فضاء کی بحالی تک آپریشن جاری رہے گا۔
حوثیوں کے ساتھ تعاون کرنے والے ملک ایران کی طرف سے بھی کشیدگی میں اضافے پر مبنی بیان جاری کیا گیا ہے۔
ایران کی قومی سکیورٹی اور خارجہ سیاست کمیشن کے سربراہ علاوالدین بروجردی نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران کو دھمکی نہ دینے کی حد تک چھوٹا ملک ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں