سعودی عرب کی یمن میں حوثی باغیوں کےٹھکانوں پر بمباری

سعودی عرب نے اتحادی ممالک کے ساتھ حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے۔

283052
سعودی عرب کی یمن میں حوثی باغیوں کےٹھکانوں پر بمباری


سعودی فضائیہ نے یمن کے دارالحکومت صنعاء کے شمال میں الدیلامی ایئر بیس اور اس سے ملحقہ ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ سعودی فضائیہ نے یمن کے صدارتی کمپلیکس اور باغیوں کے دیگر ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔ حوثی باغیوں کے خلاف آپریشن میں سعودی عرب کے ساتھ قطر، کویت، بحرین اور یو اے ای بھی شامل ہیں۔امریکا نے بھی حوثی باغیوں کے خلاف اتحادیوں کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ امریکا حوثی باغیوں کے خلاف اتحادیوں کو انٹیلی جنس اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرے گا۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں نے گزشتہ روز یمن کے شہر عدن میں واقع سب سے بڑے فضائی اڈے پر بھی قبضہ کر لیا تھا جب کہ جنوری میں صدارتی محل پر قبضہ کر کے صدر عبدالربوہ منصور ہادی کو بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں