داعش کی میڈیکل طلبا کی خدمات حاصل کر نے کی کوششیں

داعش نےاپنے زخمی دہشت گردوں کے علاج معالجے کے لیے مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے میڈیکل طلبا کی خدمات حاصل کر نے کی کوششیں شروع کر دی ہیں ۔

279582
داعش کی میڈیکل طلبا کی خدمات حاصل کر نے کی کوششیں

داعش نےاپنے زخمی دہشت گردوں کے علاج معالجے کے لیے مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے میڈیکل طلبا کی خدمات حاصل کر نے کی کوششیں شروع کر دی ہیں ۔
اطلاع کیمطابق 7 برطانوی، ایک امریکی، ایک کینیڈین اور 2 سوڈانی باشندے شام روانہ ہوئے ہیں۔ شام جانے والےان افراد کے اہلِ خانہ نے تصدیق کی ہے کہ وہ داعش کی مدد کرنا چاہتے تھے۔ شام جانے والے میڈیکل کے 11طالب علموں میں سے 8 نے حال ہی میں میڈیکل کی تعلیم مکمل کی ہے جبکہ 3 طالب علم ابھی تک میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ یہ تمام افراد داعش کے لیے طبی خدمات انجام دے سکتے ہیں۔
ادھر ،برطانوی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے سے آگاہ ہیں۔اس ضمن میں ترک حکام سے رابطہ قائم کیا گیا ہے تاکہ شام جانے والے 7 برطانوی باشندوں کا پتا لگایا جاسکے۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں