شامی فوج کی دمشق پر بمباری سے 27 شہری ہلاک

شامی فوج کی دمشق کے مضافات میں شہریوں پر بمباری سے 27 شہری جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔

266456
شامی فوج کی دمشق  پر بمباری سے 27 شہری  ہلاک

شامی فوج کی دمشق کے مضافات میں شہریوں پر بمباری سے 27 شہری جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔بمباری سے متعدد گھر تباہ ہو گئے ہیں ۔ خانہ جنگی میں ہلاکتوںن کی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔شامی مبصر گروپ کیمطابق فوج نے دوما میں رہائشی علاقے پر طیاروں نے بم برسائے جس کے نتیجے میں متعدد گھر تباہ ہو گئےاور درجنوں افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں شہری اپنی مدد آپ کے تحت نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم بھاری مشینری نہ ہونے کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔گھروں پر بمباری کے باعث عالمی سطح پر صدر بشارالاسد کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ دریں اثنا مبصر گروپ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ خانہ جنگی میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے داعش جنگجوؤں اور باغیوں کی تعداد 27 ہزار سے زائد ہے ۔ یہ اعدادوشمار حتمی نہیں ہیں اور اصل تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ حکومت نے جیلوں میں موجود 20 ہزار سے زائد افراد کو لاپتہ کر دیا ہے ۔ امریکی سی آئی اے کے چیف جان برینن نے اپنے ایک بیان اعتراف کیا کہ شام پر انتہاپسندوں کے قبضے کے ڈر سے امریکہ دمشق کو بچانے کی کوششیں کر رہا ہے ،امریکہ کو خدشہ ہے کہ سقوط دمشق کی صورت میں انتہاپسند شام پر قبضہ کر سکتے ہیں۔ امریکہ شام کی اعتدال پسند اپوزیشن کی حمایت کرتا ہے اور عالمی برادری کیساتھ مل کر شام میں ایک ایسی حکومت لانا چاہتا ہے جو عوام کی نمائندہ ہو اور ان کے مطالبات پورا کرنے کی اہل ہو۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں