فلسطین اور اسرائیل کے مابین کشیدگی میں اضافہ

تنظیم کی ایگزیکٹوو کمیٹی کے رکن احمد عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ "بین الاقوامی قوانین کے مطابق قابض فریق کو مقبوضہ علاقوں میں مقیم عوام کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔"

251139
فلسطین اور اسرائیل کے مابین کشیدگی میں اضافہ

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
فلسطینی تنظیمِ نجات نے اسرائیل کے ساتھ سیکورٹی تعاون کے عمل کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تنظیم کی مرکزی کمیٹی نے اس فیصلے کے جواز کے طور پر "اسرائیل کی روزانہ کی خلاف ورزیوں، ٹیکسوں سے فلسطین کو معینہ ادائیگیوں کی ضبطی اور پرانے معاہدوں کی پامالیوں کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔"
تنظیم کی ایگزیکٹوو کمیٹی کے رکن احمد عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ "بین الاقوامی قوانین کے مطابق قابض فریق کو مقبوضہ علاقوں میں مقیم عوام کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔"
اسرائیلی انتظامیہ نے ماہ جنوری میں اعلان کیا تھا کہ اس نے فلسطین کی 127 ملین ڈالر کی ماہانہ ٹیکس آمدنی کو منجمد کر دیا ہے۔
اسرائیل اور فلسطین کے مابین طے پانے والے 1993 کے اوسلو اور سن 1995 کے طباء معاہدے سیکورٹی کے لیے اسرائیل کے ساتھ دو طرفہ خفیہ معلومات کے تبادلے پر مبنی ہیں۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں