داعش عراق میں ہزاروں سالہ قدیم شہروں کو تباہ کر رہی ہے

موصل کے تاریخی ڈھانچوں کی توڑ پھوڑ کرنے والی خونخوار داعش تنظیم نے سریانیوں کے قدیم شہر نمرود کو بھی ڈوزوں کی مدد سے منہدم کرنا شروع کر دیا ہے

250938
داعش عراق میں ہزاروں سالہ قدیم شہروں کو تباہ کر رہی ہے

دہشت گرد تنظیم داعش نہ صرف انسانوں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ریاستوں کےثقافتی ورثوں کو بھی ملیا میٹ کر رہی ہے۔
موصل کے تاریخی ڈھانچوں کی توڑ پھوڑ کرنے والی خونخوار داعش تنظیم نے سریانیوں کے قدیم شہر نمرود کو بھی ڈوزوں کی مدد سے منہدم کرنا شروع کر دیا ہے۔
موصل سے تیس کلو میٹر جنوب مشرق میں واقع نمرود شہر کی تاریخ تیرویں صدی قبل مسیح سے تعلق رکھتی ہے۔
سن 1988 میں ہونے والی آثار قدیمہ کی کھدائیوں کی بدولت دریافت کیے جانے والے شہر کو تاریخ کی اہم ترین دریافتوں میں سے ایک کے طور پر قبول کیا جاتا ہے۔
تنظیم نے گزشتہ ہفتے بھی موصل میں ہزاروں سالہ قدیم تاریخی مجسموں کو تباہ کرنے پر مبنی ویڈیو مناظر بھی نشر کیے گئے تھے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں