غیر قانونی نقل مکان 81 افریقی باشندوں کو بچا لیا گیا

تیونس کی کوسٹل سکیورٹی فورسز نے کشتی میں خرابی پیدا ہونے پرغیر قانونی طریقوں سے اٹلی جانے والے 81 افریقی باشندوں کو بچا لیا

247666
غیر قانونی نقل مکان 81 افریقی باشندوں کو بچا لیا گیا

تیونس کی کوسٹل سکیورٹی فورسز نے کشتی میں خرابی پیدا ہونے پرغیر قانونی طریقوں سے اٹلی جانے والے 81 افریقی باشندوں کو بچا لیا ہے۔
غیر قانونی نقل مکانوں کا تعلق صومالیہ ، نائجیریا ، گیمبیا ، مالی ، گھانا، آئیوری کاسٹ اور جمہوریہ گینے بساو سے ہے۔
تیونس کوسٹل سکیورٹی فورسز ،کشتی کو سرسس بندرگاہ پر لے گئی ، نقل مکانوں نے یہاں رات گزاری اور انہیں خوراک اور کمبل مہیا کئے گئے۔
نقل مکانوں کو ان کے ممالک میں واپس بھیجنے کے لئے کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری طرف لیبیا کے کھلے سمندر میں 130 نقل مکانوں کی کشتی الٹنے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 120 کو بچا لیا گیاہے۔
اطالوی حکام کے مطابق 24 گھنٹوں میں 7 مختلف ریسکیو آپریشنوں میں 941 غیر قانونی نقل مکانوں کو بچالیا گیا ہے۔
گذشتہ سال بحری راستے سے افریقہ سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے نقل مکانوں میں سے 3 ہزار 500 سے زائد ہلاک ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں