ماہ فروری میں عراق میں 1000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے متعلقہ ادارے نے عراق رپورٹ جاری کرتے ہوئے پر تشدد واقعات میں ہلاک شدگان اور زخمیوں کی تعداد کا اعلان کیا ہے

243651
 ماہ فروری میں عراق میں 1000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے عراق میں رونما ہونے والے پر تشدد واقعات اور داعش کی دہشت گردی سے محض ماہ فروری میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی طرف سے عراق امدادی مشن کے اعلامیہ کے مطابق ماہ فروری میں پیش آنے والے پُر تشدد واقعات میں 611 شہری اور 492 سیکورٹی اہلکار ہو ئے ہیں۔
علاوہ ازیں اسی دورانیہ میں دو ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں اکثریت شہریوں کی ہے۔
اس سے قبل عراقی حکومت نے گزشتہ برس کے پُر تشدد واقعات میں 15 ہزار سے زائد انسانوں کے موت کے منہ میں جانے کا اعلان کیا تھا۔
اکثر و بیشتر خود سوز حملے ہونے والے اس ملک میں داعش کے منظر عام پر آنے کے بعد پر تشدد واقعات میں مزید تیزی آئی ہے۔
دریں اثناء عراقی فوج نے داعش کے زیر کنٹرول ہونے والے تکرت کو واپس لینے کے زیر مقصد کاروائی شروع کر دی ہے۔
ادھر داعش نے شام کے شمالی مشرقی علاقے سے اغوا کردہ 220 سریانیوں میں سے 19 کو رہا کر دیا ہے۔
دوسری جانب برطانیہ سے داعش تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے کی خاطر سفر پر نکلنے کا دعوی کی جانے والی تین برطانوی خواتین کی ترکی میں سیکورٹی کیمروں کی طرف سے کھینچی گئی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں