فروری میں عراق میں ہلاک شدگان کی تعداد 1100 :اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے عراق کے لیے تعینات مشن کی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہ فروری میں عراق میں پیش آنے والے تشدد کے مختلف واقعات میں1100 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

243373
فروری میں عراق میں ہلاک شدگان کی تعداد 1100 :اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے عراق کے لیے تعینات مشن کی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہ فروری میں عراق میں پیش آنے والے تشدد کے مختلف واقعات میں1100 افراد ہلاک ہوئے جن میں600 سے زائد عام شہری تھے ۔ گزشتہ ماہ تشدد کے مختلف واقعات میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 2ہزار سے زائد رہی ہے ۔ ماہ جنوری میں عراق میں ہلاک شدگان کی تعداد 1375 رہی تھی۔ عراق میں تشدد کے زیادہ تر واقعات دارالحکومت بغداد میں پیش آئے ہیں جن میں 300سے زائد شہری ہلاک اور 800 سے زائد شہری زخمی ہوئے ہیں ۔ گزشتہ ماہ بغداد میں سب سے زیادہ تشدد کے واقعات رونما ہوئے جس میں 329 شہری ہلاک اور 875 زخمی ہوئے ۔ اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعدادوشمار میں عراق کے تیسرے حصے پر قابض شدت پسند تنظیم داعش کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے افراد شامل نہیں ہیں۔عراق میں اقوامِ متحدہ کے ایلچی نکولے ملادیو نے ان ہلاکتوں کا الزام شدت پسند گروپ، حکومتی افواج اور حکومت کی حامی ملیشیا پر عائد کیا ہے ۔ انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ عراق میں کیے جانے والے حملوں میں داعش ملوث ہے ۔داعش کے قبضے سے آزاد کروائے جانے والے علاقوں سے مسلح افراد کی جانب سے انتقامی قتل کی تشویشناک اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ انھوں نے عراقی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ مصالحت سے کام لیں کیونکہ داعش کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ان کے خلاف ایک فوجی حل ممکن ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں