عراق میں اوپر تلے دھماکوں سے 39 افراد ہلاک

دارالحکومت بغداد اور اس کے جوار کے علاقے میں بم حملوں نے درجنوں افراد کی جانیں لیں اور کئی ایک کو زخمی کر دیا

237249
عراق میں اوپر تلے دھماکوں سے 39 افراد ہلاک

عراق میں اوپر تلے پیش آنے والے بم دھماکوں نے 39 جانیں لے لیں۔
دارالحکومت بغداد کے محلے جسر دیالہ میں ایک دوسرے سے قریب دو مقامات پر دو بم دھماکوں میں 25 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے جن کی اکثریت طلباو طالبات پر مشتمل ہے۔
بغداد کے نواحی علاقے میں کیے گئے ایک دوسرے حملے میں 14 افراد جان بحق جبکہ 46 زخمی ہو گئے۔
دریں اثناء بغداد کا دورہ کرنے والے ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے عراقی ہم منصب ابراھیم جعفری نے عالمی برادری سے داعش دہشت گرد تنظیم کو ہر طرح کی امداد کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں