ترکی کی لیبیا میں حملوں کی مذمت

ترک دفتر خارجہ نے لیبیا میں تازہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے لیبیائی عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے

226440
ترکی کی  لیبیا میں حملوں کی مذمت

ترکی نےلیبیا میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس ملک کے تمام تر فریقین کو اقوام متحدہ کی چھت تلے جاری سیاسی ڈائیلاگ کے سلسلے میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔
دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں لیبیا کے کوبہ شہر میں بھاری تعداد میں انسانوں کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے کا موجب بننے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم لیبیا کے حملوں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کو صبر و متانت دینے کے اللہ تعالی سے دعا گو ہیں۔ ہم لیبیائی عوام کے دکھ و درد میں برابر کے شریک ہیں۔
ترکی کے حالیہ ایام میں لیبیا میں دہشت گردانہ کاروائیوں پر گہرے خدشات رکھنے کا اظہار کرنے والے اعلامیہ میں اس بات کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے کہ لیبیا کو دہشت گردوں کا گھڑ بننے سے بچانے کے لیے قومی مصالحت کا قلیل عرصے کے اندر قیام لازمی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں