اردن اور لبنان میں شدید برفباری

مشرق وسطی کے ملکوں میں سے لبنان اور اردن میں برفباری نے روز مرہ کی زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے

226548
اردن اور لبنان میں شدید برفباری

نا موافق موسمی حالات مشرق وسطی کے علاقے کو متاثر کر رہے ہیں۔
اردن میں شدید برفباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
دارالحکومت عمان کے کئی ایک علاقوں میں سڑکوں پر برف جمنے سے نقل و حمل کا عمل رک کر رہ گیا ہے۔
ہوائی آمدورفت بھی برفباری سے متاثر ہو رہی ہے۔
اس ملک میں درجہ حرارت عمومی طور پر نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر چکا ہے۔
ادھر لبنان میں برف کے طوفان نے روز مرہ کی زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ اس ملک میں مہاجر کیمپوں مقیم شامی پناہ گزین اس برفباری سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں ۔ لاکھوں کی تعداد میں شامی مہاجرین سردی سے بچنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں