مراکش نے لیبیا کے لیے پروازیں بند کر دیں

مراکش کی وزارت داخلہ کے مطابق ، لیبیا میں سلامتی کی خطر ناک صورت حال کے پیش نظر بین الاقوامی شہری ہوا بازی کے اداروں کے قوانین کی رو سے لیبیا کےلیے پروازین بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے

220703
 مراکش نے  لیبیا کے لیے پروازیں بند کر دیں

مراکش کی فضائی کمپنی نے لیبیا کےلیے اپنی پروازیں بند کر دی ہیں۔
مراکش کی وزارت داخلہ کے مطابق ، لیبیا میں سلامتی کی خطر ناک صورت حال کے پیش نظر بین الاقوامی شہری ہوا بازی کے اداروں کے قوانین کی رو سے لیبیا کےلیے پروازین بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہےکہ لیبیا کی فضائی کمپنی کو بھی مراکش کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ لیبیا میں مقیم مراکشی شہری اگر چاہیں تو ہمسایہ ممالک کے راستے مراکش پہنچ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش نے لیبیا میں گزشتہ دنون 21 مصری شہریوں کو اجتماعی طور پر قتل کر دیا تھا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں