سلامتی کونسل میں برطانیہ اور اردن کیطرف سے پیش کردہ قرار داد

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کے موضوع پر برطانیہ اور اردن کیطرف سے تیار مسودہ قرار داد کو قبول کر لیا ہے ۔

219499
 سلامتی کونسل میں برطانیہ اور اردن کیطرف سے پیش کردہ  قرار داد


اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کے موضوع پر برطانیہ اور اردن کیطرف سے تیار مسودہ قرار داد کو قبول کر لیا ہے ۔اس قرار داد پر سلامتی کونسل کے 15 اراکین نے دستخط کیے ہیں ۔ دارالحکومت صناء میں حکومتی اور سلامتی کے اداروں پر قبضہ کرنے والے شعیہ حوسیوں سے اپنی کاروائیوں کو ختم کرنے اور اپنی رہائش گاہ پر نظر بند صدر حادی اور وزیر اعظم باحاح اور کابینہ کے اراکین کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔قرارداد میں حوسیوں سے ملک میں سلامتی کے قیام کے لیےاقوام متحدہ کی طرف سے جاری ثالث ی کی خدمات کو جاری رکھتے ہوئے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔قبول کردہ قرار داد کے متن میں اقوام متحدہ کے معاہدے کےتحت اقوام متحدی کیطرف سے عالمی امن اور سلامتی کے تحفظ یا پھر اس کی تشکیل نو کے لیے بری، بحری اور فضائی قوتوں کے توسط ہر قسم کوششوں کرنے پر مبنی ساتویں حصے کو جگہ نہیں دی گئی ہے ۔اگر اس قرار داد پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو پھر حوسیوں کیخلاف مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں