اُردن میں اخوان المسلین کے ایک رہنما کو قید کی سزا

اردن کی ایک عدالت نے ملک کی مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمین کے ایک اعلیٰ رہنما ذکی بَنی ارشید کو ایک برس پانچ ماہ کی قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ اردنی مذہبی سیاستدان کو گزشتہ برس نومبر میں گرفتار کیا گیا تھا

219270
اُردن میں اخوان المسلین کے ایک رہنما کو قید کی سزا

اُردن میں اخوان المسلین کے ایک رہنما کو قید کی سزا ۔
اردن کی ایک عدالت نے ملک کی مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمین کے ایک اعلیٰ رہنما ذکی بَنی ارشید کو ایک برس پانچ ماہ کی قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔
ذکی بَنی ارشید پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات کی حکومت پر تنقید کی تھی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں بتایا کہ اخوان المسلمون کے لیڈر عمان حکومت کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات میں خرابی کا باعث بنے ہیں۔ بَنی رُوشید نے متحدہ عرب امارات پر تنقید اِس لیے کی تھی کہ خلیجی ریاست نے اخوان المسلین کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔ اردنی مذہبی سیاستدان کو گزشتہ برس نومبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں