اسرائیل غزہ کا محاصرہ ختم کرئے :بانکی مون

اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل بان کی مون نے کہاہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کا محاصرہ جاری رہنے کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

217522
اسرائیل غزہ کا محاصرہ ختم کرئے :بانکی مون

اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل بان کی مون نے کہاہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کا محاصرہ جاری رہنے کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کے حقوق سے متعلق کمیٹی کے اجلاس میں بان کی مون کاتحریری پیغام پڑھ کر سنایا گیا جس میں انہوں نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ بان کی مون نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ غزہ کا علاقہ شدید محاصرے میں ہے اور کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے ، یہ علاقہ انسانی مصائب کی تصویر بنا ہوا ہے ۔انہوں نے درخواست کی کہ گزشتہ سال قاہرہ اجلاس میں غزہ کی امداد کے وعدے کرنیوالے تمام ممالک اور تنظیمیں اپنے وعدوں پر عمل کریں تاکہ علاقہ کی صورتحال بہتر ہو سکے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں