بغداد تین  بم حملوں سے لرز اٹھا

گزشتہ دن کرفیو کے نفاذ میں نرمی لانے کے کچھ ہی مدت بعد ایل تشیع کی اکثریت کے مقیم ہونے والے ایک محلے کے ریستوران میں خود کش حملہ کیا گیا

213752
بغداد تین  بم حملوں سے لرز اٹھا

اطلاع کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں پولیں کے مطابق تین مختلف مقامات پر ہونے والے بم حملوں میں 34 افراد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق یہ دھماکے کرفیو کے خاتمے کے چند گھنٹے بعد ہی رونما ہوئے جن میں سے پہلا دھماکہ ایک ریستوران میں ہوا۔
یہ خود کش حملہ اہل تشیع کی اکثریت کے مقیم ہو نےو الے ایک محلے میں کیا گیا ، جس دوران 22 افراد ہلاک اور کم از کم 50 زخمی ہو گئے۔
بعد ازاں دو مختلف مارکیٹوں میں حملوں کے نتیجے میں مزید ہلاکتیں عمل میں آئیں۔
وزارتِ داخلہ کے ترجمان سعد معان کا کہنا ہے وہ نہیں سمجھتے کہ ان دھماکوں کا تعلق کرفیو کے نفاذ کے خاتمے سے ہے۔
اس سے قبل حکومت نے اعلان کیا تھا کہ کرفیو جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو ختم کر دیا جائے گا جو کہ 2003 میں صدام حسین کے اقتدار کے خاتمے کے بعد سے کسی نہ کسی شکل میں جاری تھا۔
حالیہ کرفیو جو درمیان شب سے صبح 5 بجے تک نقل و حرکت پر پابندی لگاتا ہے گذشتہ سات سال سے چل رہا ہے۔
ادھر وزیراعظم حیدر العبادی نے زندگی کو معمول کی سطح پر لانے کی خاطر کرفیو میں نرمی لانے اعلان کیا ہے تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ بغداد کو داعش کے خطرے کا سامنا نہیں ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں