داعش کی امریکی صدر بارک اوباما کو دھمکی

دولت اسلامیہ کے ایک جنگجو نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وائٹ ہاؤس میں ہی امریکی صدر بارک اوباما کا سر قلم کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکا کو ایک مسلمان صوبے میں تبدیل کردیں گے۔

201974
داعش  کی  امریکی صدر بارک اوباما  کو دھمکی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتی ہوئی شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے ایک جنگجو نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وائٹ ہاؤس میں ہی امریکی صدر بارک اوباما کا سر قلم کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکا کو ایک مسلمان صوبے میں تبدیل کردیں گے۔
دولت اسلامیہ کے جنگجو کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم امریکا، فرانس بیلجیئم، کردستان اور یورپی ممالک میں حملے کرے گی اور وہاں کار بم دھماکے کئے جائیں گے کیونکہ یہ ممالک دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ میں شریک ہیں۔
واضح رہے کہ داعش کے جنگجو امریکی اور جاپانی شہریوں سمیت متعدد افراد کے سر قلم کر چکی ہے اور انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر داعش کے خلاف جنگ بند نہ کی گئی تو مزید افراد کے سر قلم کئے جائیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں