نیو یارک میں مصر میں فوجی قبضے کے خلاف مظاہرہ

نیو یارک میں سینکڑوں افراد نے مصر میں 25 جنوری کے انقلاب کی چوتھی سالانہ یاد کے موقع پر فوجی قبضے کے خلاف مظاہرہ کیا

196852
نیو یارک میں مصر میں فوجی قبضے کے خلاف مظاہرہ

نیو یارک میں سینکڑوں افراد نے مصر میں 25 جنوری کے انقلاب کی چوتھی سالانہ یاد کے موقع پر فوجی قبضے کے خلاف مظاہرہ کیا۔
مظاہرے میں مختلف ریاستوں سے آنے والے مظاہرین نے فوجی حاکم عبدالفتاح السیسی کے خلاف احتجاج کیا انہوں نے ہاتھوں میں مصر کے پرچم، فوجی قبضے کے خلاف احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تصاویر اور رابعہ کے اشارے والی کرنسی اٹھا رکھی تھی۔
امریکہ میں ترک کمیونٹی کے نمائندوں نے بھی مظاہرے میں شرکت کی۔
"ہر چیز ترکی کی خاطر " نامی پلیٹ فورم کے بانیوں میں سے مجاہد اوق طائے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترک ،مصر میں جمہوریت کے قیام کے لئے جاری کوششوں کے ساتھ پورا تعاون کرتے ہیں"۔
اوق طائے نے صدر رجب طیب ایردوان کے نعرے 'دنیا پانچ ممالک سے بڑی ہے' کو دہراتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں دئیے جانے والے اعشائیے میں السیسی کے بھی مدعو ہونے کی وجہ سے اعشائیے میں شرکت سے انکار کرنے والے دنیا کے واحد لیڈر رجب طیب ایردوان ہیں۔
مظاہرے میں شامل امریکن گاندھی امن سینٹر کے سربراہ مسی چرچ فیلڈ نے کہا کہ 25 جنوری کا انقلاب امن کے لئے لایا گیا ایک پُر امن انقلاب ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں