مصر میں 25 جنوری کےفوجی انقلاب کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر مظاہرہ

کل قاہرہ میں التحریر اسکوائر کے قریب کیے جانے والے مظاہرے کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر ایک نوجوان لڑکی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئی ہے۔ قاہرہ کے مختلف علاقوں میں حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا

196699
مصر میں 25 جنوری کےفوجی انقلاب کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر مظاہرہ

مصر میں 25 جنوری کے فوجی انقلاب کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر مظاہرہ کیا گیا ہے ۔ ملک میں دہماکوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر سیکورٹی کا بندو بست کیا گیا ہے۔
کل قاہرہ میں التحریر اسکوائر کے قریب کیے جانے والے مظاہرے کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر ایک نوجوان لڑکی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئی ہے۔
قاہرہ کے مختلف علاقوں میں حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ ان مظاہروں میں فوجی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
ملک کے دوسرے بڑے شہر اسکندریہ میں بھی بڑے پیمانے پر مظاہرے ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
ملک کی وزارتِ داخلہ نے تمام سیکورٹی اہلکاروں کو چوکس رہنے کا الارم جاری کردیا ہے اور مختلف شہروں میں مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں سیکورٹی کے اہلکار متعین کردیے ہیں۔
وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 25 جنوری کو دو لاکھ تیس ہزار سیکورٹی کے دستے اپنے فرائض سرانجام دینے کے لیے چوکس رہیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں