یمن میں حکومت اور صدر نے استعفی پیش کر دیا

حوثیوں کے دارالحکومت صناء کے ایک بڑے حصے کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینے اور حکومت کے ساتھ مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز ثابت ہونے کے بعد یہ پیش رفت سامنے آئی ہے

195359
یمن میں حکومت اور صدر نے استعفی پیش کر دیا

یمن میں صدر اور حکومت اپنے فرائض سے دستبردار ہو گئی ہیں۔
یمن میں حوثیوں کے دارالحکومت صناء کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینے کے بعد اوپر تلے استعفی پیش کیے گئے ہیں۔
اولین طور پر خالف محفوظ کی زیرِ قیادت کی حکومت اور بعد میں صدر عبدالربوع منصور حادی اپنے عہدے سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
باغیوں کے ساتھ سلسلہ مذاکرات غیر نتیجہ خیز ثابت ہونے کے بعد اپنے عہدے کو جاری نہ رکھ سکنے کا کہنے والے حادی نے حوثیوں پر طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد نہ کرنے کاالزام عائد کیا ہے۔
صدر حادی کے استعفی کو منظور نہ کرنے والے اسپیکر اسمبلی یحییٰ علی ایر رائی نے موجودہ پیش رفت پر غور کرنے کے زیر مقصد اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔
دوسری جانب حوثیوں نے قومی اسمبلی کی عمارت، بعض وزارتوں اور قومی سلامتی کے ادارے کے سربراہان سمیت سیکورٹی امور کے حکام کے گھروں کو محاصرے میں لینے کا اعلان کیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں