یمن: حوثی باغیوں اور صدر کے درمیان مفاہمت

یمن میں شیعہ حوثی باغیوں اور صدر عبد الربوہ منصور ہادی کے مابین ایک معاہدہ طے پا یا گیا ہے جس کی رو سے حوثی باغیوں کی تنقید کا ہدف بننے والے آئین میں بھی تبدیلی کی جائے گی

193659
یمن: حوثی باغیوں اور صدر کے درمیان  مفاہمت

یمن میں شیعہ حوثی باغیوں اور صدر عبد الربوہ منصور ہادی کے مابین ایک معاہدہ طے پا یا گیا ہے
خبر کے مطابق، فریقین تنازعے کو پر امن طریقے سے حل کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں اس کے ساتھ ہی حوثی باغیوں کی تنقید کا ہدف بننے والے آئین میں بھی تبدیلی کی جائے گی۔
ان شرائط کے بدلے میں باغی صدر ہادی کی رہائش گاہ کا محاصرہ ختم کر دیں گے اور صدارتی دفتر کے سربراہ کو بھی رہا کر دیا جائے گا۔
حوثی باغی گزشتہ سال ستمبر سے دارالحکومت صنعاء کے زیادہ تر علاقوں پر قابض ہیں۔
واضح رہے کہ باغیوں نے صدارتی محل پر حملہ کرتے ہوئے صدر ہادی کو ان کی نجی رہائش گاہ تک محدود کر دیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں