یمن:سرکاری ٹیلی ویژن پر حوثی باغیوں کا قبضہ

حوثی باغیوں نے گزشتہ روز سرکاری فوج کے ساتھ جنگ بندی کے بعد یمن کے سرکاری ٹی وی کی عمارت پر چڑھائی کر دی

190831
یمن:سرکاری ٹیلی ویژن پر حوثی باغیوں کا قبضہ

یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی شیعہ باغیوں نے سرکاری ٹیلی ویژن کی عمارت پر قبضہ کر لیا ہے۔
یمنی وزیراطلاعات نے اس کارروائی کو بغاوت قرار دیا ہے۔
حوثی باغیوں نے گزشتہ روز سرکاری فوج کے ساتھ جنگ بندی کے بعد سرکاری ٹی وی کی عمارت پر چڑھائی کر دی ۔
قبل ازیں سرکاری فوج اور حوثی جنگجوؤں کے درمیان صنعا میں صدارتی محل کے نزدیک جھڑپ میں دو افراد ہلاک اور چودہ زخمی ہوگئے تھے۔
حوثی باغیوں نے یمنی وزیراعظم کے قافلے پر حوثی جنگجوؤں نے شدید فائرنگ کی ہے۔تاہم وزیراعظم اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔
درایں اثناء صدر عبد الربوہ منصور ہادی نے حوثی عہدے داروں سمیت اپنے مختلف مشیروں سے ملاقات کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ان کے ساتھ سیاسی اور آئینی امور سے متعلق پر تبادلہ خیال کریں گے۔
صنعا میں یہ جھڑپیں یمن کے جنوبی صوبوں سے تعلق رکھنے والے رہمایؤں کی جانب سے حوثیوں کو صدر کے چیف آف اسٹاف احمد عواد بن مبارک کی رہائی کے لیے چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم دیے جانے کے بعد ہوئی ہیں۔
صوبہ شیبوۃ کے گورنر نے گزشتہ اتوار کو دھمکی دی تھی کہ اگر ایوان صدر کے عہدے دار کو رہا نہ کیا گیا تو اُن کے صوبے میں تیل کمپنیاں اپنا کام بند کردیں گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں