حسن نصراللہ کے بیانات کی مذّمت

بحرین کی پارلیمنٹ نے، لبنان میں مصروف عمل حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کے بحرین سے متعلق بیانات کی مذمت کی ہے

181149
حسن نصراللہ کے بیانات کی مذّمت

بحرین کی پارلیمنٹ نے، لبنان میں مصروف عمل حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کے بحرین سے متعلق بیانات کی مذمت کی ہے۔
پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ نصر اللہ کے علاقے کی سکیورٹی اور استحکام کو ہدف بنانے والے بیانات ملک کے داخلی امور میں دخل اندازی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ناقابل قبول ہیں۔
خلیجی تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل عبدالطیف زیانی نے بھی کہا ہے کہ نصراللہ کے بیانات مذہبی اختلافات پیدا کرکے تشدد کی کھلی تحریک پر مبنی ہیں۔
واضح رہے کہ نصراللہ نے کہا تھا کہ بحرین کی شعیہ عوام سنّی انتظامیہ کی طرف سے مسلسل دباؤ کا سامنا کر رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں