مصر میں مخالف گروپوں سے اتحاد کی اپیل

مصر میں 20 مخالف گروپوں نے دوبارہ سے متحد ہونے کے لئے کوششوں کا آغاز کر دیا ہے

171754
مصر میں مخالف گروپوں سے اتحاد کی اپیل

مصر میں مخالف گروپوں سے اتحاد کی اپیل۔۔۔
مصر میں 20 مخالف گروپوں نے دوبارہ سے متحد ہونے کے لئے کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔
فوجی قبضے کے مخالف صحافی، عدالتوں کی آزادی کے ساتھ تعاون کی تحریک، فوجی قبضے کی مخالف یوتھ موومنٹ اور مصری خواتین انقلابی کونسل سمیت 20 مخالف گروپوں کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ تحریری بیان میں کہا گیاہے کہ "ایک نئی انقلابی تحریک کے لئے متحد ہونے کا وقت آ گیا ہے"۔
بیان میں مصری عوام سے ملک کے مختلف شہروں میں منّظم ہونے اور اختلافات کو ختم کر کے مفاہمت کے دائرے کو وسیع کرنے کے لئے اجلاسوں اور ورکشاپوں کی مدد سے دوبارہ سے واحد صف بننے کی اپیل کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ معزول صدر حسنی مبارک کے مظاہرین کو ہلاک کرنے کے مقدمے سے بری ہونے کے بعد سے لے کر اب تک 25 جنوری انقلاب کے اہداف کے لئے دوبارہ سے متحد ہونے کے لئے متعدد اپیلیں کی گئیں لیکن فوجی قبضے سے عہدے سے ہٹائے جانے والے صدر محمد مرسی کے دوبارہ سے اقتدار میں آنے یہ نہ آنے کے سلسلے میں پیش آنے والی عدم مفاہمتیں ان اپیلیوں کے بے ثمر رہنے کا سبب بنیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں