اسرائیلی قبضہ ختم کرانے میں ناکام ہوا تو اُس سے تعاون ختم ہوگا:ع

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اگر سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کے ذریعے وہ مقبوضہ عرب علاقوں پر اسرائیلی قبضہ ختم کرنے میں ناکام ہوئے تو اسرائیل کے ساتھ جاری ہر قسم کا تعاون ختم کر دیں گے

158056
اسرائیلی قبضہ ختم کرانے میں ناکام ہوا تو اُس سے تعاون ختم ہوگا:ع

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اگر سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کے ذریعے وہ مقبوضہ عرب علاقوں پر اسرائیلی قبضہ ختم کرنے میں ناکام ہوئے تو اسرائیل کے ساتھ جاری ہر قسم کا تعاون ختم کر دیں گے۔
خبر کے مطابق انہوں نے الجزائر کے دورے کے دوران کہا کہ عرب ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد پر عمل درآمد نہ ہو سکا تو ہم متبادل قانونی اور سیاسی اقدامات پر مجبور ہوں گے اور ان کے نتائج کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہو گی۔
محمود عباس نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر ہم فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کامیاب نہ ہوئے تو اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کا تعاون ختم کر دیں گے اور اس کی ذمہ داری اسرائیل پرعائد ہو گی۔
خیال رہے کہ فلسطینی انتظامیہ کی جانب سےگزشتہ ہفتے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں ایک قرارداد کا مسودہ جمع کرایا گیا ہے جس میں دوسال کے اندرفلسطین میں اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خاتمے کی مہلت دینے کا مطالبہ کیا گیاہے۔
دوسری جانب امریکہ نے فلسطینی انتظامیہ کی قرارداد کو سلامتی کونسل میں ویٹو کرنے کا عندیہ دیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں