اسرائیلی جنگی طیاروں کا شام پر حملہ

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام کے مضافاتی علاقوں پر بمباری کی ہے ۔ شام کی سرکاری خبر ایجنسی ثناء کی اطلاع کیمطابق ا سرائیل کے جنگی طیاروں نے دمشق ہوائی اڈے اور دیماس فوجی علاقے پر بمباری کی ہے ۔

140356
اسرائیلی جنگی طیاروں کا شام پر حملہ

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام کے مضافاتی علاقوں پر بمباری کی ہے ۔ شام کی سرکاری خبر ایجنسی ثناء کی اطلاع کیمطابق ا سرائیل کے جنگی طیاروں نے دمشق ہوائی اڈے اور دیماس فوجی علاقے پر بمباری کی ہے ۔اس حملے سے جانی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن مالی نقصان کافی زیادہ ہوا ہے ۔ شام کے مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے شامی فوج کے حلب،دیرو ز زور ،ڈیرہ اور دیگر علاقوں میں مخالفین پر برتری حاصل کرنے کے بعد جو حملے کیے ہیں وہ باعث توجہ ہیں ۔دریں اثناء اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان نہسون نے کہا ہے کہ اسرائیل نے شام پر حملہ کیا ہے لیکن ہم اس موضوع پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔یاد رہے کہ اسرائیل شام میں خانہ جنگی کے آغاز 2011 سے لیکر ابتک شام کے فوجی علاقوں پر متعدد بار حملے کر چکا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں