یمن: امریکی صحافی کو قتل کرنے کی دھمکی

بین الاقوامی شدت پسند تنظیم القاعدہ کی یمنی شاخ نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں اپنی تحویل میں موجود ایک امریکی صحافی کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے

138690
یمن: امریکی  صحافی کو قتل کرنے کی دھمکی

بین الاقوامی شدت پسند تنظیم القاعدہ کی یمنی شاخ نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں اپنی تحویل میں موجود ایک امریکی صحافی کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔
'القاعدہ کی شاخ نے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں شدت پسندوں نے اپنے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں 33 سالہ امریکی فوٹو جرنلسٹ لیوک سومرز کے قتل کا ارادہ ظاہر کیا ہے جنہیں ایک سال قبل یمن سے اغوا کرلیا گیا تھا۔
ویڈیو میں ایک شدت پسند کہہ رہا ہے کہ اگر امریکی حکومت نے ویڈیو جاری ہونے کے تین روز کے اندر تنظیم کے وہ مطالبات پورے نہ کیے جن سے وہ بخوبی واقف ہے تو امریکی مغوی اپنے انجام کو پہنچادیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں