کوبانی میں داعش اور پشمرگوں کے درمیان جھڑپیں

شام کے سرحدی شہر کوبانی کے مشرقی علاقوں میں جھڑپیں شدت کیساتھ جاری ہیں ۔پشمرگے قوتوں نے داعش کے حملوں کا توپوں اور میزائلوں سے جواب دیا اور اتحادی قوتوں کے طیاروں نے کوبانی پر پروازیں کیں ۔ ان جھڑپوں میں دو کردی ہلاک ہو گئے ہیں ۔

211016
کوبانی میں داعش اور پشمرگوں کے درمیان جھڑپیں

شام کے سرحدی شہر کوبانی کے مشرقی علاقوں میں جھڑپیں شدت کیساتھ جاری ہیں ۔پشمرگے قوتوں نے داعش کے حملوں کا توپوں اور میزائلوں سے جواب دیا اور اتحادی قوتوں کے طیاروں نے کوبانی پر پروازیں کیں ۔ ان جھڑپوں میں دو کردی ہلاک ہو گئے ہیں ۔ دریں اثناء شانلی عرفا کی تحصیل جیلان پنار میں موجود خیمہ بستی میں جہاں 20 ہزار شامی مہاجرین پناہ گزین ہیں بچوں کی تدریس شروع کر دی گئی ہے ۔ترکی ان بچوں کی تمام تر ضروریات کو پورا کر رہا ہے۔ اسی تحصیل میں شامی پناہ گزینوں کے لیے ایک ہسپتال بھی قائم کیا جا رہا ہے جو 15 روز کے بعد خدمات انجام دینا شروع کر دے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں