پیش مرگہ فورسز نے داعش کے خلاف آپریشن شروع کر دیا

پیش مرگہ فورسز نے موصل کی تحصیل مخمور میں اور گیوویر کے علاقے میں دہشت گرد تنظیم داعش کے عسکریت پسندوں کے خلاف بھاری اسلحے سے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے

209945
پیش مرگہ فورسز نے داعش کے خلاف آپریشن شروع کر دیا

پیش مرگہ فورسز نے موصل کی تحصیل مخمور میں اور گیوویر کے علاقے میں دہشت گرد تنظیم داعش کے عسکریت پسندوں کے خلاف بھاری اسلحے سے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

موصول معلومات کے مطابق پیش مرگہ فورسز نے ایربیل سے 45 کلو میٹر جنوب میں واقع علاقوں مخمور اور گیوویر سے منسلک دیہاتوں کو داعش کے کنٹرول سے واپس لینے کے لئے صبح 8 بجے آپریشن کا آغاز کیا۔
شدید جھڑپوں کے بعد مخمور کے دُگیر کان ، جدیدہ، آلاوئیہ اور جُبیدے کے دیہات پیش مرگوں کے کنٹرول میں آ گئے ہیں۔
اس دوران پیش مرگوں نے پیش قدمی کو تیز کرنے کے لئے کولیشن فورسز کے فضائی حملوں کے تعاون کا بھی مطالبہ کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں