عراق اور شام میں داعش کے خلاف جنگ جاری

بغداد سے تقریباً ایک سو کلو میٹر مغرب میں واقع اور سڑیٹیجک اہمیت کے حامل رامادی میں تین دن سے اسلحہ کے چلنے کی آوازیں آرہی ہیں

201794
عراق اور شام میں داعش کے خلاف جنگ جاری

عراق اور شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جنگ جاری ہے۔
عراقی فوج اور داعش کے درمیان صوبہ انبار کے مرکزی شہر رامادی میں گھمسان کی جنگ ہو رہی ہے۔
بغداد سے تقریباً ایک سو کلو میٹر مغرب میں واقع اور سڑیٹیجک اہمیت کے حامل رامادی میں تین دن سے اسلحہ کے چلنے کی آوازیں آرہی ہیں۔
ان جھڑپوں میں داعش کے چار نشانہ بازوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے تو عراقی فوج سے تعاون کرنے والے 25 قبائلی لوگ بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔
بغداد کے جوار میں دو بم حملوں سے 8 افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔
شام کے شہر عین الا عرب یعنی کوبانی میں کردی گروہوں اور داعش کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں