القدس میں ایک سیناگوگ پر حملہ ، چار افراد ہلاک 6 زخمی

القدس میں دو افراد نےسیناگوگ پر حملہ کر کے چار افراد کو ہلاک اور 6 کو زخمی کر دیا ہے ۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ سلامتی قوتوں نے سیناگوگ پر حملہ کرنے والے دو افراد جنھوں نے پستول اور کلہاڑیاں اٹھا رکھی تھیں کوہلاک کر دیا ہے

193938
 القدس میں ایک سیناگوگ پر حملہ ، چار افراد  ہلاک 6  زخمی


القدس میں دو افراد نےسیناگوگ پر حملہ کر کے چار افراد کو ہلاک اور 6 کو زخمی کر دیا ہے ۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ سلامتی قوتوں نے سیناگوگ پر حملہ کرنے والے دو افراد جنھوں نے پستول اور کلہاڑیاں اٹھا رکھی تھیں کوہلاک کر دیا ہے ۔اسرائیلی پولیس نے حملہ آوروں کی شناخت کے بارے میں فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا ہے جبکہ حماس اور اسلامی جہاد تنظیم نے یہ حملہ کرنے والوں کو مبارکباد دی ہے ۔اسرائیل اور فلسطین کے درمیان شروع ہونے والی حالیہ کشیدگی کے نتیجے میں ابتک پانچ اسرائیلی ،ایک سیاح اور دس سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں