شمالی سینا میں مصری فوج کی کاروائی کے دوران 19 افراد ہلاک

مصر کی فوج نے شمالی سینا کے علاقے پر ہونے والے حملوں کے بعد شروع کیے جانے والے فوجی آپریشن کے دوران 19 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ شمالی سینا ، اسماعیلیہ، دیمیات اور الداخلیہ میں کی جانے والی فوجی کاروائی کے دوران 249 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے

186208
شمالی سینا میں مصری فوج کی کاروائی کے دوران  19 افراد ہلاک

مصر کی فوج نے شمالی سینا کے علاقے پر ہونے والے حملوں کے بعد شروع کیے جانے والے فوجی آپریشن کے دوران 19 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔
فوج کے ترجمان محمد سامیر نے کہا ہے کہ شمالی سینا ، اسماعیلیہ، دیمیات اور الداخلیہ میں کی جانے والی فوجی کاروائی کے دوران 249 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کے 306 ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے سے اسلحے کے تین ڈپو اور کئی ایک گاڑیوں پر بھی قبضہ کرلیا گیا ہے۔
علاقے میں 24 اکتوبر کو کیے جانے والے حملے کے دوران 30 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے تھے۔
اس حملے کے بعد رفاہ سرحدی چوکی کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا تھا اور علاقے میں تین ماہ کے لیے ہنگامی حالات کا بھی اعلان کردیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں