آٹھ ممالک نے لیبیا کےسیاسی بحران میں تعاون کی پیش کش کر دی

امریکہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، مالٹا، اسپین اور برطانیہ نے گزشتہ روز ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے، جِس میں لیبیا میں سیاسی محاذ آرائی کی صورت حال پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے

185084
آٹھ ممالک نے لیبیا  کےسیاسی بحران میں تعاون کی پیش کش کر دی

امریکہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، مالٹا، اسپین اور برطانیہ نے گزشتہ روز ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے، جِس میں لیبیا میں سیاسی محاذ آرائی کی صورت حال پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی عدالت عظمیٰ کی طرف سے دیے گئے فیصلے کے متن اور مضمرات کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔
مشترکہ بیان میں اِس بات پر توجہ دلائی گئی ہے کہ لیبیا کو متعدد مسائل درپیش ہیں جِن کا سیاسی حل ضروری ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اقوام متحدہ کے سکرلیٹری جنرل کے نمائندہٴ خصوصی کی طر ف سے کی جانے والی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور تمام فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ کسی پیش رفت کی راہ کی تلاش کے لیے فوری مشاورت کو یقینی بنایا جائے۔
اِن ممالک نے فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوجی کارروائیاں بند کر دیں اور ملک کو مزید محاذ آرائی کی طرف دھکیلنے یا منقسم کرنے کے باعث اقدامات سے گریز کریں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں