حماس نےعوامی فوج بنانے کا اعلان کر دیا

فلسطینی تنظیم حماس نے گزشتہ روز غزہ کی پٹی میں عوامی فوج تشکیل دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم اسرائیل کے ساتھ مسجد اقصی سمیت کسی بھی تنازعے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے

185075
حماس نےعوامی فوج بنانے کا اعلان کر دیا

فلسطینی تنظیم حماس نے گزشتہ روز غزہ کی پٹی میں عوامی فوج تشکیل دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم اسرائیل کے ساتھ مسجد اقصی سمیت کسی بھی تنازعے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔
شمالی فلسطین کے تباہ شدہ علاقے جبالیا مہاجر کیمپ میں ہونے والی ایک تقریب سے حماس کی عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2500 شہریوں کی شمولیت سے مسجد اقصٰی اور فلسطین کی آزادی کے لئے بننے والی عوامی فوج کا پہلا دستہ تیار ہو گا۔
حماس کے عہدیدار محمد ابو عسکر نے کہا ہے کہ 20 سال سے زائد عمر کے تمام افراد اس فوج میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں تاکہ وہ اسرائیل کے خلاف کسی بھی مقابلے میں شامل ہو سکیں۔
اس سے پہلے اسی سال کے دوران حماس اور اسرائیل کے درمیان 50 روزہ جنگ چھڑی تھی جس کے نتیجے میں 2140 فلسطینی شہید جبکہ 73 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے اور غزہ کا وسیع علاقہ تباہی و بربادی کا شکار ہو گیا تھا۔
فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی پولیس کے درمیان مسجد اقصٰی کے اردگرد متعدد جھڑپیں ہو چکی ہیں۔ یہ تازہ جھڑپیں اسرائیل کی جانب سے یہودیوں کو مسجد اقصٰی میں عبادت کی اجازت دینے کے فلسطینی خدشات کے نتیجے میں ہوئی تھیں۔
ابو عسکر کا کہنا تھا کہ یہ نئی فوج اس وقت تشکیل کی گئی ہے جب مسجد اقصٰی کو اسرائیل کی جانب سے شدید خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں