اسرائیلی حکومت کو ملک کے اندر بھی تنقید کا سامنا

وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کی پالیسیاں اسرائیل کو نقصان پہنچا رہی ہیں : تزپی لیوینی

177869
اسرائیلی حکومت کو ملک کے اندر بھی تنقید کا سامنا

اسرائیل کی وزیر انصاف تزپی لیوینی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کی پالیسیاں اسرائیل کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

اسرائیل کے چینل 2 ٹیلی ویژن پر بات کرتے ہوئے لیوینی نے نیتان یاہو کے بیانات اور پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ " ہمیں، امن مرحلے میں تعطل کے دوران رہائشی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دینے اور تحریکی بیانات سے پرہیز کرنا چاہیے"۔
بیت المقدس میں حالیہ دنوں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لیوینی نے کہا کہ رہائشی بستیوں کی تعمیر کے لئے ٹینڈر کھولنے کے اعلانات اور وزارتوں کی طرف سے بیت المقدس کے موضوع پر مفاہمت نہ ہو سکنے کے بارے میں بیانات ماحول کو پُر سکون نہیں ہونے دے رہے"۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے بدھ کے روز بیت المقدس میں ایک ربی پر مسلح حملے کے بعد دوسرا حکم جاری ہونے تک مسلمانوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں