میں مذاکرات کو رد کرتا ہوں: مرسی

محمد مرسی کی طرف سے انقلاب کے ناقابل تردید اصولوں اور شہداء کے خون پر کئے جانے والے تمام مذاکراتی اقدامات کو رد کرنے کا اعلان

171252
میں مذاکرات کو رد کرتا ہوں: مرسی

مصر کے معزول صدر محمد مرسی نے انقلاب کے ناقابل تردید اصولوں اور شہداء کے خون پر کئے جانے والے تمام مذاکراتی اقدامات کو رد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مرسی نے ہجری سال کے آغاز کی مناسبت سے "مصر عرب جمہوریہ کے صدر" کی حیثیت سے اپنے حامیوں کے لئے جاری کردہ تحریری بیان کو اپنے فیس بُک پیج پر شائع کیا ہے۔
پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ "میں دو ٹوک الفاظ میں شہداء کے خون اور انقلاب کے ناقابل تبدیل اصولوں پر کئے جانے والے مذاکراتی اقدامات کو رد کرتا ہوں اور رد کرنا جاری رکھوں گا"۔
واضح رہے کہ محمد مرسی کو 3 جولائی 2013 کو فوجی قبضے سے ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور کئی ماہ روپوش رکھنے کے بعد جج کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ انہیں تقریباً ایک سال سے بُرجُل قید خانے میں رکھا گیا ہے اور ان پر عائد کردہ الزامات میں سے کسی کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں سنایا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں