پیش مرگوں کو ترکی کے راستے  شام جانے کی اجازت

ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے کہا ہے کہ پیش مرگوں کے ساتھ انسانی اور لاجسٹک امداد کے بارے میں تعاون کیا جا سکتا ہے۔

166771
پیش مرگوں کو ترکی کے راستے  شام جانے کی اجازت

ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے کہا ہے کہ پیش مرگوں کے ساتھ انسانی اور لاجسٹک امداد کے بارے میں تعاون کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے داعش تنظیم کے خلاف جدو جہد کے دائرہ کار میں کر پیش مرگوں کی قوتوں کے ترکی کے راستے شام جانے سے متعلق موضوع پر مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابھی ان کی سرحدوں سے گزرنے کا سلسلہ شروع نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف جدو جہد کے دائرہ کار میں شام کے شہر کوبانی میں کردوں کی سلاتی کے لیے ہر ممکنہ امداد فراہم کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں منظور کی جانے والی قرار داد کے مطابق ہی غیر ملکی قوتوں کو ترکی کے راستے شام جانے کی اجازت دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن کے قیام کے لیے جاری جھڑپوں کو ختم کروانے اور اس سلسلے میں علاقے میں مقیم کردوں کی مدد کے لیے پیش مرگوں کو ترکی کے راستے شام جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں