بانکی مون کی کوبانی میں ہر ممکنہ قتلِ عام روکنے کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے شام کے شہر کوبانی میں ہر ممکنہ قتلِ عام کو روکنے کی اپیل کی ہے۔ کوبانی میں داعش دہشت گرد تنظیم کے حملے جاری ہیں جس کی وجہ سے اس علاقے میں آباد ہزاروں افراد کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے

154872
بانکی مون کی کوبانی میں ہر ممکنہ قتلِ عام  روکنے کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے شام کے شہر کوبانی میں ہر ممکنہ قتلِ عام کو روکنے کی اپیل کی ہے۔
غزہ کی تعمیر نو کے لیے منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کی غرض سے مصر تشریف لے جانے والے بانکی مون نے قاہرہ میں صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ کوبانی میں داعش دہشت گرد تنظیم کے حملے جاری ہیں جس کی وجہ سے اس علاقے میں آباد ہزاروں افراد کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔
انہوں نے کوبانی میں ہر ممکنہ قتلِ عام کو روکنے کے لیے تمام طرفین سے متحرک ہونے کی اپیل کی ہے۔
بانکی مون آج اسرائیل میں اپنے مذاکرات جاری رکھیں گے اور کل غزہ روانہ ہو جائیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں