تازہ جھڑپوں میں اسد کے حامی 30 فوجی ہلاک

شام کے شہر درعا میں ہونے والی گھمسان کی جھڑپ میں مخالفین نے تیس شامی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے

150170
تازہ جھڑپوں میں اسد کے حامی 30 فوجی ہلاک

شام کے شہر درعا میں ملکی انتظامیہ کی قوتوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپ میں تیس سے زائد فوجی ہلاک ہو گئے ۔
اطلاع کے مطابق شامی عمومی انقلابی کونسل سے کل جاری کردہ اعلامیہ میں وضاحت کی گئی ہے کہ درعا شہر کے شمالی علاقہ جات میں اسد کی حامی قوتوں اور مخالف گروہوں کے درمیان گھمسان کی جھڑپ ہوئی جس دوران ملکی انتظامیہ سے وابستہ 30 فوجی مارے گئے۔
شامی حقوق انسانی کی تنظیم کے مطابق مارچ سن 2011 سے جاری شام میں خانہ جنگی کے دوران ابتک 1 لاکھ تیس ہزار سے زائد انسان لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ملک کے متعدد شہر کھنڈر میں بدل چکے ہیں اور کروڑوں شہری اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں